ٹاپ سٹوری

  • Sep 27, 2021

کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد : کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر چلنا ہو گا:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے ، جس کی تکمیل میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کراچی کے تین نالوں کی صفائی پراطمینان کا اظہارکیا اور کہاکہ کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے فور آئندہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔شہروں کی منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے ۔ بنڈل آئی لینڈ منصوبے میں سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ بالخصوص کراچی کو ہو گا ۔ وزیر اعلی سندھ منصوبے پر نظر ثانی کریں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام متعار ف کرانے کےلئے کوشاں ہیں گرین لائن منصوبے کےبعد کئی اور بھی ٹرانسپورٹ کے منصوبے زیر غور ہیں ۔