کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 27, 2021

سینٹرل پنجاب کی خیبرپختونخوا کے خلاف43رنز سے کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے 8ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف43رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے-
سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 6 وکٹوں پر 171 رنز بنائے. حسین طلعت 51 اور احمدشہزاد 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے. خیبر پختونخواہ کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں
جواب میں خیبر پختون خوا کی ٹیم 18 اعشاریہ دو اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. صاحبزادہ فرحان اور محمد وسیم نے 34،34 رنز کی اننگز کھیلی. سینٹرل پنجاب کی طرف سے وہاب ریاض نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچزپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔