بین الاقوامی

  • Sep 27, 2021

افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو کی کابل میں افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات

افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے کابل میں افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کے سفیر نے کہاکہ افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی ترجیح ہے اور اس میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ چین افغان عوام کی ضروریات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کاملک افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرے گا ۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیاکہ وہ افغانستان کو بلا تاخیر امداد فراہم کرے ۔چین کےسفیر نے کہاکہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک قومی اثاثہ ہیں اور انہیں افغانستان پر دباؤڈالنے کےلئےاستعمال نہیں ہونا چاہیئے ۔افغان وزیرخارجہ نےامداد دینے پر چین کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ عالمی برادری اورہمسایہ ممالک افغانستان کو انسانی امداد فراہم کریں ۔