کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 26, 2021

راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی : 7ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ کے 7ویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17اعشاریہ 5اوورز میں 101رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔صہیب مقصود 24اورحسن خان 19رنز کےساتھ نمایاں رہے۔ بلوچستان کی طرف سے یاسرشاہ اورعماد بٹ نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بلوچستان نے آسان ہدف 17.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عبدل بنگلزئی58رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بسم اللہ خان نے 28رنز بنائے۔
آج کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اورسینٹرل پنجاب کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔۔ایونٹ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔