کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 26, 2021

نیشنل ٹی ٹونٹی : سندھ نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کےچھٹے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3اوورزمیں136رنز بنائے۔۔محمد نواز30اورحارث رؤف19رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سندھ کی طرف سےشاہنواز دھانی نے3،محمد حسنین اور زاہدمحمود نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔سندھ نے 137رنز کا ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔شرجیل خان نے 43 اور سرفراز احمد نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے ۔نیشنل ٹی ٹونٹی کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں