کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 25, 2021

نیشنل ٹی ٹونٹی : خیبرپختونخوا نےسدرن پنجاب کو7وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی

نیشنل ٹی ٹونٹی میں خیبرپختونخوا نےسدرن پنجاب کو7وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19عشاریہ چار اوورز میں 152رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد عمران54اورحسن خان25رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خیبرپختونخوا کی طرف سےعمران خان نے4 ،شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمدوسیم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں صاحبزادہ فرحان اور کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا نے مقررہ ہدف آخری اوورمیں 3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔صاحبزادہ فرحان نے 73اور محمد رضوان نے 64رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 136رنز کا اضافہ کیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔