کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 25, 2021

پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس

پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی۔چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی کیلئے فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یقین دلایا کہ وہ درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اورفرنچائزز کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔پی ایس ایل کا آئندہ اجلاس 27 ستمبرکو منعقد ہوگا۔