کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 24, 2021

راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کا میلہ : سندھ نے سدرن پنجاب کو5وکٹوں سے ہرادیا

نیشنل ٹی ٹونٹی میں سندھ نے سدرن پنجاب کو5وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سندھ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔اوپنرززین عباس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 59رنز کا آغاز دیا۔زین عباس نے 25 اورذیشان اشرف نے 34رنز بنائے۔عامر یامین نے 26گیندوں پر 43رنز کی اننگز کھیلی۔سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں سندھ نے 176رنز کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شان مسعود اور شرجیل خان کے 10 ،10رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد خرم منظور نے 84رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے 3چھکے اور 10چوکے لگائے۔ اننگز کے آخر میں انور علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔انور علی نے 29رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 2چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔