تفریح

  • Sep 20, 2021

برطانیہ میں پلاسٹک کی بطخوں کی سالانہ دوڑ

برطانیہ میں پلاسٹک کی بطخوں کی سالانہ دوڑ ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ یہ دوڑ کنٹر بری کے علاقے میں دریائے سٹوور میں ہوئی ۔ جس کے کناروں پر لوگوں کا ہجوم تھا ۔ تقریباََ چار ہزار پلاسٹک کی زرد بطخوں نے دوڑ میں حصہ لیا ۔جیتنے والی بطخ کو دو سو پچاس پاؤنڈ نقد انعام دیا گیا۔
دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی بطخوں کو بھی نقد انعامات اور تحائف دیے گئے۔