کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 15, 2021

لاستھ ملنگا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا کے سابق کپتان اورفاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
38سالہ بولر نے 30 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 101 وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کی طرف سے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔