قومی

  • Sep 14, 2021

وزیراعظم کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کیلئے اقدامات کی ہدایت : پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کر انے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے ۔مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔