قومی

  • Sep 14, 2021

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے پنجاب حکومت کو فوری گندم کے اجراء کی ہدایت : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے پنجاب حکومت کو فوری گندم کے اجراء کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انصاف کی جلدفراہمی کیلئےاصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کودس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی تجویز مسترد کردی۔