قومی

  • Sep 14, 2021

کینسرسے متعلق آگاہی اور جلد تشخیص سے مرض کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی : صدر مملکت

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کینسرسے متعلق آگاہی اور جلد تشخیص سے مرض کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسرکے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اس کی روک تھام کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کی مناسب سہولتیں ضروری ہیں۔
صدرمملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ تقریباً 3 لاکھ 53ہزار افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہو تے ہیں جن میں سے صرف 71ہزار کو مناسب علاج کی سہولت میسر ہے ۔شرکاء کو بتایا گیا کہ کینسر کیئر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر مریضوں کو بلامعاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ صدر مملکت نے ادارے کی جانب سے بلامعاوضہ علاج کے اقدام کو سراہا۔