قومی

  • Sep 14, 2021

وزیراعظم سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرونے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ انہوں نےنیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، جناح کنونشن سنٹر اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے جاری روڈ شوز کے حوصلہ افزا نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔