قومی

  • Sep 14, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ

صدر ڈاکٹر عارف علوی نےزور دیا ہے کہ جامعات انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق طلبہ کو ہنر سکھائیں۔ اسلام آباد میں کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ طلبا کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے تدریسی حصے میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سائبر سیکورٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے اورفاصلاتی تعلیم ا دار کار بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کا خصوصی افراد کو ٹیوشن اور ہاسٹل فیس کی مد میں چھوٹ دینا خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار ، خصوصی افراد کیلئے نئی پالیسی اپنانے پر یونیورسٹی کو سراہا۔