قومی

  • Sep 14, 2021

شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں ، تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں : وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹو یٹ

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے ۔شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔