بین الاقوامی

  • Sep 14, 2021

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافہ : امریکہ میں اوسطاً ڈیڑھ لاکھ نئے کیس رپورٹ، ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ

دنیابھر میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس تمام تر تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے جس نے ڈیلٹا وائرس پھیلا کر دنیا کا امن و سکون برباد کردیا۔ڈیلٹا وائرس کے باعث امریکہ میں کورونا وبا ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوسطاً ڈیڑھ لاکھ نئے کیس سامنے آر ہے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادچار کروڑ22لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ چھ لاکھ81ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔خود بھارت میں روزانہ ہزاروں ہلاکتیں ہو رہی ہیں لیکن مودی حکومت اعداد وشمار میں ہیر پھیر کرتی ہےہلاکتیں اور نئے کیس چھپا لیتی ہے جس کی وجہ سے مہذب دنیابھارت کے سرکاری اعداد وشمار پر اعتبار نہیں کرتی۔برازیل ،میکسیکو، برطانیہ اور روس میں بھی کورونا سے وسیع پیمانے پر جانی نقصان ہو چکا ہے۔