کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 14, 2021

قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی : تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز رواں سال نومبر اور دسمبر میں شیڈول

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز رواں سال نومبر اور دسمبر میں شیڈول ہیں۔
ٹی ٹونٹی مقابلے 19، 20 اور 21 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں 26سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔