مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا کل سے آغاز : کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی
پاکستان کرکٹ کے مینز ڈومیسٹک سیزن کا کل سے آغاز ہوگا۔
سیز ن2021-22کل سےکرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا۔کوئٹہ میں22ستمبر تک کھیلے جانے والےآٹھ روزہ ایونٹ میں چھ سکینڈ الیون کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔پاکستان کرکٹ کاڈومیسٹک سیزن10 ٹورنامنٹس پرمشتمل ہے جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔