کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 14, 2021

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس

ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
دونوں سکواڈز نے گراؤنڈز کنڈیشنز کا جائزہ لیا اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔قومی سکواڈ نے تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں کو اسٹمپ ہٹنگ اور ڈائیونگ کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں۔نیٹ سیشنز کے لیے قومی کھلاڑی سینٹر اور سائیڈ پچز پر ٹریننگ کرتے رہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے میچز راولپنڈی میں 17 ، 19 اور 21ستمبر کو ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔