بین الاقوامی

  • Sep 14, 2021

مختلف ممالک کا افغانستان کوامداد فراہم کرنے کا اعلان

اقوا م متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں افغانستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ دینے کاوعدہ کیاگیاہے ۔اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس میں کہاکہ افغانستان کی انتہائی بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کےلئے ساٹھ کروڑ ڈالر کے عطیات کی درخواست کی گئی تھی ۔انہو ں نے کہاکہ اس مہینے کے آخر تک خوراک ختم ہوسکتی ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہاہے کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد بھوک کے دہانے پر ہیں ۔امریکا نے چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیاہے ۔فرانس نے دس کروڑ یورو دینے کا وعدہ کیاہے ۔پاکستان ،قطر اور چین پہلے ہی افغانستان کی مدد کررہے ہیں ۔پاکستان نے دوائیں اورخوردنی تیل کابل میں حکام کے حوالے کیاہے ۔چین نے گزشتہ ہفتے تین کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی خوراک اوردوائیں افغانستان کودینے کاوعدہ کیاتھا ۔روس نے بھی افغانستان کوامداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔