بین الاقوامی

  • Sep 13, 2021

کچھ راتوں سے سفر میں ہیں ، جہاں بھی ہیں خیریت سے ہیں:ملا عبدالغنی برادر

افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملاعبدالغنی برادر نےبھارتی میڈیا کی افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا داخلی اختلافات کے بعد ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں، اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اور میڈیا بدترین ہزیمت اور ذہنی اذیت سے نکلنے کیلئے طالبان اور ان کے اکابرین کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ راتوں سے سفر میں ہیں، اور جہاں بھی ہیں خیریت سے ہیں۔ادھر افغان وزارتِ اطلاعات نےایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ جو ملازم اس ہفتے کے آخر تک ڈیوٹی پر واپس نہیں آئیں گے انہیں ملازمتوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔
کابل میں امارت اسلامی کی فورسز نے خواتین کےحقوق کے نام پر نکالی گئی جعلی احتجاجی ریلی سےبرقعہ پوش مردوں کو گرفتار کرلیا ۔طالبان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بیرونی آقاوں کے ایما پر گھناونی وارداتیں کر رہے ہیں۔