بین الاقوامی

  • Aug 05, 2021

عالمی سطح پر بھارتی ڈیلٹا وائرس سے صورتحال خراب : کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد20کروڑ15لاکھ ہو گئی،42لاکھ75ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن بھارت سے جنم لےکردوسرے ممالک میں پھیلنےوالےڈیلٹا وائرس نے صورتحال ایک بار پھر خراب کر دی ہے۔اور کئی ممالک کو دوبارہ لاک ڈاون کرنا پڑ رہا ہے۔خود بھارتی عوام لاشیں جلا جلا کر تھک چکے ہیں لیکن جنگی جنون اور مذہبی انتہا پسندی میں غرق بی جے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔بھارتی عوام اپنے 50لاکھ سےزائدپیاروں کی چتاجلاچکےہیں۔ہسپتالوں میں مریض رکھنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے اور بھارتی عوام گھروں اور سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دے رہے ہیں۔
کورونا وباءکی تازہ ترین عالمی صورتحال کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے20کروڑ15لاکھ افراد میں سےاٹھارہ کروڑ12لاکھ سےزائد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم42لاکھ75ہزار سے زائد لقمہ اجل بن گئے۔