موسم

  • Aug 05, 2021

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۔۔۔تربت44 ، دالبندین ، نوکنڈی 43 ، سکھر، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۔۔۔اسلام آباد36 ، لاہور36، کراچی31، پشاور38، کوئٹہ37، گلگت32، مظفرآباد37، مری24، چترال32، دیر33، مالم جبہ22، فیصل آباد39، ملتان39، سرگودھا38، سری نگر32، راولاکوٹ29، جموں34، لہہ25، پلوامہ24، اننت ناگ22، شوپیاں19اوربارہ مولہ22 میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔٭*