کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 05, 2021

نیو زی لینڈ آئندہ ماہ 18سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیو زی لینڈ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
نیو زی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اورپانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔