کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 05, 2021

ٹوکیو اولمپکس - ہاکی ایونٹ : بیلجئم نے آسٹریلیا کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

بیلجئم کی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
فائنل میں بیلجئم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا۔پہلے دو کوارٹرز میں مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا۔تیسرے کوارٹر میں بیلجئم کے ’’وین۔ اوبلف‘‘ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا کے ’’وکہام‘‘ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہا اور فیصلہ شوٹ آؤٹ پر ہوا۔شوٹ آؤٹ پر بیلجئم نے تین اور آسٹریلیا نے دو مرتبہ گیند کو جال تک پہنچایا۔ بیلجئم نے اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے۔