قومی

  • Aug 05, 2021

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے : صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جواہر لعل نہرو نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو عالمی برادری کے سامنے تسلیم کیا تھا۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ مظفرآباد میں ٹھوٹھہ۔گڑھی دوپٹہ میں مہاجر کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ شہریت کے متنازعہ قانون کے تحت بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ۔