قومی

  • Aug 05, 2021

وزیراعظم سے وفاقی وزیر شبلی فراز کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ اور کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاون خصوصی شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے اور ماضی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کا موثر ازالہ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس اہم پیش رفت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مبارکباد دی۔