قومی

  • Aug 05, 2021

صدر مملکت کی زیرصدارت آئی ووٹنگ سے متعلق اجلاس

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں اسلام آباد میں آئی ووٹنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ چیئرمین نادرا نے شرکاء کو آئی ووٹنگ پر ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ صدرمملکت کو بتایا گیا کہ آئی ووٹنگ پر الیکشن کمیشن اور نادرا مل کر کام کررہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی استعداد کار میں اضافے کیلئے نادراتکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اصلاحاتی عمل بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس مقصدکیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔