قومی

  • Aug 05, 2021

حکومت معاشی ترقی سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتی ہے : وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔کامیاب پاکستان منصوبے کا جلد افتتاح ہوگا ۔اسلام آبادمیں عالمی بینک کےجنوبی ایشیاء کیلئےنائب صدر ہارٹ وِگ شکافر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو معاونت، سستی رہائش کی فراہمی اور کاروبار میں آسانی کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی ترقی کیساتھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتی ہے۔
ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، کورونا کےباوجود مثبت معاشی اعشاریوں، گردشی قرضوں میں خاطر خواہ کمی، کسانوں کی آسان قرضوں سے معاونت ،بلین ٹری سونامی منصوبے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک کےعلاقائی نائب صدر نے غربت کے خاتمے کیلئےاحساس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منفرد پروگرام کی عالمی سطح پر مثالیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی بنک پاکستان میں سماجی تحفظ کے منصوبوں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے معاشی اصلاحات اور کوروناکے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو بھی سراہا۔