ٹاپ سٹوری

  • Aug 05, 2021

ملک بھر میں یوم استحصال کشمیرمنایاگیا

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے آج دو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم استحصال منایاگیا۔دن کی مناسبت سے ہونیوالی تقریبات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی بھر پورحمایت جاری رہے گی۔ صبح 9 بجے ایک منٹ کے لئے ٹریفک رک گئی اور خاموشی اختیار کی گئی۔پانچ اگست2019کو بھارت نےیکطرفہ طورپرکشمیرکی متنازعہ حیثیت ختم کرنےکیلئےآرٹیکل35اےاور370کومنسوخ کیا اور مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔
اسلام آباد میں ریلی سےخطاب کرتےہوئےصدرڈاکٹرعارف علوی نےکہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔کشمیرکی آزادی تک پاکستان میں کوئی چین سےنہیں بیٹھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن امن کا خواہاں ہے اوربھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود مضبوط اورمستحکم ہورہاہے