موسم

  • Jul 31, 2021

بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کشمیر،اسلام آباد،بالائی ،وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔دالبندین،دادو، شہید بینظیر آباد 43، نوکنڈی ،سکھر، روہڑی اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد32 ، لاہور34، کراچی31، پشاور35، کوئٹہ36، گلگت30، مظفرآباد32، مری22، چترال33، دیر29، مالم جبہ19، فیصل آباد34، ملتان37، سرگودھا32، سری نگر29، راولاکوٹ32، جموں31، لہہ23، پلوامہ23، اننت ناگ23، شوپیاں20اوربارہ مولہ22 میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔**