قومی

  • Jul 31, 2021

سندھ میں صنعت ، ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق فیصلوں پرنظر ثانی کی ضرورت ہے : اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرزکو دیئے گئےاستثنی کے علاوہ وفاق کےزیر انتظام دیگر شعبے بھی ایس او پیز کیساتھ کام کرتے رہیں گے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بارے میں فیصلوں پرنظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے نکتہ نظر سے سندھ حکومت کو آگاہ کیا تھا جس کی بنیاد پر کی گئی جزوی تبدیلی خوش آئند ہے۔