قومی

  • Jul 31, 2021

ہم نے کورونا کی پہلی تین لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا : وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے وقت مکمل لاک ڈائون کی باتیں نامناسب ہیں۔ہم نے کورونا وائرس کی پہلی تین لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ جب ہماری حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے تو اسے بدلا نہیں جا سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں۔صوبوں کووفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز اور این سی او سی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وفاق کورونا وائرس کے خاتمہ سے متعلق صوبائی حکومتوں سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔ سندھ حکومت فوری طور پر صنعتوں کو کھولےاور محنت کش طبقے کوتنگ نہ کیا جائے