قومی

  • Jul 31, 2021

گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے ہمیں کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کو آگے بڑھانا ہو گا : صدرمملکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کو آگے بڑھانا ہو گا۔ ایوان صدر میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم پاکستان کو سرسبز شاداب ووٹ کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بنا رہے ہیں ۔مہم کے تحت ایوان صدر کے احاطے میں تقریبا 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے