بین الاقوامی

  • Jul 31, 2021

طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان تین روز سے لڑائی جاری

افغانستان کے مغربی شہر ہرات کے نواح میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان تین روز سے لڑائی جاری ہے ۔ طالبان نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو شہر کے ایک حصے میں داخل ہو گئے ہیں تاہم کابل میں افغان حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے ۔ ہرات ائر پورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ہرات میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن پر حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا ۔ طالبان کے حملوں میں شدت کے باعث ہرات شہر کے جنوبی علاقے کے مکین گھر بار چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ طالبان صوبہ ہرات کے کئی اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں ۔
طالبان دو روز قبل صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں داخل ہو گئے تھے جہاں اب بھی لڑائی جاری ہے ۔
دوسری جانب افغان صوبے تورستان کے ایک گاوں میں رات کے وقت اچانک سیلاب آنے سے 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب لاپتہ ہیں ۔ دوسو سے زیادہ کچے گھر تباہ ہو گئے ہیں ۔ ملبے سے 80 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں ۔