صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر پمز ہسپتال، اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔صدر مملکت بچوں کے خصوصی وارڈز میں گئے،ان کی عیادت کی، والدین سے ملے۔صدر مملکت نے دیگر وارڈز میں مریضوں کی بھی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔صدر مملکت کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹنے کی ضرورت ہے۔اس پرمسرت موقع پر بیماروں کو یاد اورانہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیئے۔صدرمملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی بھی انکے ہمراہ تھیں۔