چین نے مسافر طیاروں کی پیداوار شروع کردی
چین نے مسافر طیاروں کی پیداوار شروع کردی ہے اورمقامی طور پر تیار کردہ ائر بس اے350کا پہلا جہاز چائنہ ایسٹرن ائر لائنز کے حوالے کردیاہے۔اس سلسلے میں باضابطہ تقریب شمالی شہر تیان جن میں ہوئی جہاں ایک بڑے پلانٹ میں جہاز تیار کیا گیا۔اس موقع پر جہاز کی آزمائشی پرواز کی گئی۔چینی ساختہ ماحول دوست مسافر طیارہ25فیصد کم فیول استعمال کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےائر بس چائنا کے چیف ایگزیکٹو زو گانگ کا کہنا تھا کہ کمپنی رواں برس کے دوران پانچ اے350طیارے فضائی کمپنی کے حوالے کرے گی۔