قومی

  • Jul 21, 2021

مریم نواز کا سارا زور عمران خان کی مخالفت پرہے: چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز نے زندگی میں کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ دور دور تک ان کا علم، عقل اور کتاب سے کوئی تعلق نہیں، ایسی جہاندیدہ خاتون سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئے پر بات نہیں کی۔ ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے، دور دور تک ان کا علم، عقل اورکتاب سے کوئی دور کا واسطہ نہیں۔ان کاسارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے۔ ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ان کی کل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔