قومی

  • Jul 21, 2021

صدر مملکت اوروزیر اعظم کا افسوس کا اظہار

صدر ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر اعظم عمرا ن خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے ٹویٹ میں کہا کہ ماہر صحافی، مدیر اور سیاسی تجزیہ کار عارف نظامی کی رحلت کا سن کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ ياد رکھا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ۔اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کی دعا کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے بھی اظہار افسو س کرتےہوئے کہاکہ عارف نظامی کی رحلت سے پاکستان میں صحافت کا ایک بڑا باب بند ہوگیا۔۔۔


وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر خزانہ شوکت ترین،وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی ایک محب وطن انسان تھے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ‏عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے صحافت کا دیرینہ باب بند ہوگیا ہے۔عارف نظامی کی صحافت کے شعبے میں خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔