بین الاقوامی

  • Jul 21, 2021

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد47لاکھ

امریکی تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد47لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 52لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔یاد رہے کہ مودی حکومت کورونا سے ہلاکتوں کی تعدادصرف چار لاکھ اٹھارہ ہزار بتا رہی ہے،امریکی تحقیقاتی ادارے سینٹر فارگلوبل ڈویلپمنٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں سرکاری اعداد وشمار سے دس گنا زیادہ ہیں،جو تقسیم ہند کے بعد سے بھارت میں سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے نے واضح کیا ہے کہ اس نے یہ رپورٹ پورے بھارت میں گھر گھر سروے کے بعد تیار کی ہے۔ادھر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد52لاکھ43ہزار سے زیادہ ہے۔مودی حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ ہر طرف لاشیں جل رہی ہیں اورپورا بھارت شمشان گھاٹ بنا ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی گینگ ہر معاملے میں جھوٹ بولنے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔امریکی ادارے کی رپورٹ اور اپوزیشن کے اعتراضات کے جواب میں بھارتی وزیر صحت من سکھ منڈاویا کا کہناتھا کہ اگر سرکاری اعداد وشمار درست نہیں ہیں تو اس کی ذمہ دار مودی حکومت نہیں بلکہ صوبائی حکومتیں ہیں۔