موسم

  • Jul 21, 2021

24گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب ، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی،تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ،دادو اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔اسلام آباد30 ، لاہور37، کراچی31، پشاور31، کوئٹہ34، گلگت25، مظفرآباد34، مری21، چترال30، دیر30، مالم جبہ 19، فیصل آباد30، ملتان33، سرگودھا30، سری نگر25، راولاکوٹ24، جموں28، لہہ16،پلوامہ19، اننت ناگ19، شوپیاں 18اوربارہ مولہ20میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔*٭*