کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 21, 2021

آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز : پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کی 133رنز سے کامیابی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ بارش کے باعث میچ 49، 49 اوورز تک محدود کیا گیا۔
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ انچاس اوورز میں 9وکٹوں پر 252رنز بنائے۔ الیکس کرے 67اورایشٹن ٹرنر49رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ہیڈن والش نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 26اعشاریہ 2اوورز میں 123رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کیرن پولارڈ 56رنز کے ساتھ ٹاپ بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک5اور جوش ہیزل ووڈ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔