سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 21, 2021

امریکن باسکٹ بال لیگ : میلواکی بکس نے فینکس سنز کو 4۔2گیمز سے ہرا کر 50سال بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میلواکی بکس نے 50سال بعد امریکن باسکٹ بال لیگ این بی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بیسٹ آف سیون فائنلز میں بکس نے فینکس سنز کے خلاف چھٹے میچ کو ہی فیصلہ کن بنا دیا۔ میلواکی بکس نے فینکس سنز کو دو کے مقابلے میں چار گیمز سے مات دی۔بکس کو فینکس سنز کے خلاف تین دو کی برتری حاصل تھی اور سیریز کے چھٹے میچ میں سنز کے خلاف 98کے مقابلے میں 105پوائنٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ این بی اے چیمپئن شپ جیتنے پر میلواکی بکس کےمداحوں نے بھرپور جشن منایا اور شاندار آتش بازی کی۔