بین الاقوامی

  • Jul 21, 2021

ہلاکتوں کی تعداد41لاکھ24ہزار سے تجاوز کر گئی : بھارتی انتہا پسند حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد

دنیا بھر میں کورونا وبا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد41لاکھ24ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونیوالے19کروڑ22لاکھ افراد میں سےساڑھے17کروڑ49لاکھ سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ چھ لاکھ 25ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بھارت میں متاثرہ افراد کی تعدادتین کروڑ12لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتیں چار لاکھ18ہزار ہو چکی ہیں۔انتہا پسند ہندو ریاست بھارت جہاں کمبھ میلے اور مندروں کی یاتراؤں کے موقع پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی اور لاکھوں لوگ ایک ساتھ پوجا پاٹ کرتے ہیں ،وہاں مذہبی جنونی ہندو حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرسخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور کئی ریاستوں میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد60لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹے کے دوران روس میں 784ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
دوسری جانب 55ملکوں نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے چین کیخلاف الزام تراشیوں اور غیر ضروری سیاست کی بجائے وبا پر قابو پانے پر توجہ دی جائے۔بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔