ٹاپ سٹوری

  • Jul 21, 2021

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ ۔مگر روایات سے ہٹ کر منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے چھوٹے ا و ر بڑے اجتماعات ہوئے۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ نماز عید ادا کی ۔۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی ، سلامتی او ر کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔۔چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ا و ر گلگت بلتستان میں بھی عید کی نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہو ئے۔۔ نما ز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔ این سی او سی نے کورونا کی وجہ سے ایس او پیز پرلازمی عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔