جرمنی ۔ہمبرگ یورپئین اوپن یونان کے اسٹیفانوس سسی پاس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں
یونان کے اسٹیفانوس سسی پاس ہمبرگ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں سسی پاس نے میزبان جرمنی کے ڈامنک کوئپفر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر لاسٹ ایک میں جگہ پکی کی۔ عالمی نمبر 4 سی پاس نے کوئپفر کو سات۔چھ اور چھ۔تین سے ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں سسی پاس کا مقابلہ سربیا کے فلپ کلیجنووچ سے ہو گا۔ کلیجنووچ نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر کو سات۔پانچ، چار۔چھ اور چھ۔تین سے ہرا کر لاسٹ ایٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔