ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 12, 2021

عالمی نمبر1نواک جوکووچ کا20واں گرینڈ سلام : ومبلڈن اوپن کےفائنل میں اٹلی کےمیٹیوبر ٹینی کو شکست چھٹا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا

ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی۔
نواک جوکووچ نےومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ جیت کر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے 20گرینڈ سلیم ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کردیا۔ لندن میں کھیلے گئے فائنل میں 34سالہ ٹینس سٹار نے اٹلی کے"میٹیوبر ٹینی" کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ جوکووچ نے برٹینی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ۔ سات، چھ۔ چار ، چھ۔ چار اور چھ۔ تین سےشکست دے کر چھٹا ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا۔