کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jul 10, 2021

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی : دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52رنز سے ہرایا

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔
لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52رنز سے ہرایا۔تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 47، 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اعشاریہ 2اوورز میں247رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ فل سالٹ 60، جیمز ونس 56اور لیوس گریگری 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔دونوں کے درمیان 97رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں۔

248رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 41اوورز میں 195رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔امام الحق ایک ، بابراعظم19 ، فخر زمان 10 اور محمد رضوان 5رنز کے مہمان ٹھہرے۔صہیب مقصود نے 19 اور شاداب خان نے 21رنز سکور کئے۔سعود شکیل نے انگلش بولرز کے ساتھ مذاحمت کی اور کیرئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔وہ 56رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے لوئیس گریگوری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ منگل کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔