ایرا کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس - لوگوں کی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے : وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ایرا کےزیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایرا نے اپنے چودہ ہزار سات سو چارمنصوبوں کے ترقیاتی پورٹ فولیو زکا پچھتر فیصدمکمل کرلیا ہے جبکہ چودہ فیصد زیر تعمیر ہیں۔ زیر تعمیر منصوبوں میں خیبر پختونخوا کےآٹھ سو پچاسی اور آزاد کشمیر کےایک ہزار 214 منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی لوگوں کی سہولت کے لئے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔